facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان پہنچتے ہی وزیرِ اعظم نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ملائیشین وزیرِ اعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ہی دورۂ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن رک گئے تھے۔