facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی معیشت میں چینی تعاون سےاستحکام آرہا ہے، مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون سے پاکستان کو معاشی ترقی اور استحکام میں مدد مل رہی ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں سالگرہ کے گولڈن ویک کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے عوام کو خصوصی مبارکباد پیش کی ، چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے رفقاء کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام برادر ملک چین کی 75ویں سالگرہ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، چین اور پاکستان مثالی ہمسائے، اچھے دوست اور قابل قدر شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی حکومت سے عوام کی سطح تک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ چینی تعاون سے پاکستان کومعاشی ترقی اور استحکام میں مدد مل رہی ہے، پاکستان اور چین سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے لئے پر عزم ہیں، چین نے عالمی سطح پر انسانی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مشترکہ روشن مستقبل کی تعمیر کے ویژن کو فروغ دیا۔