facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشین وزیراعظم کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب نے داتو انور ابراہیم ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال خیال کیا گیا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، جمعرات کے روز ملائیشین ہم منصب وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور ملائشیا کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے معزز مہمان سے وفاقی کابینہ کاتعارف کرایا جبکہ ملائیشین وزیراعظم نے محمد شہباز شریف سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر داتو سری انور ابراہیم نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔
بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے ساتھ ساتھ پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ، دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔