facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کے ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور کیا جارہا ہے، رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں اہم ترین غیرملکی شخصیات کی آمد اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی حکومت ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غورکر رہی ہے۔
رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی، رینجرز اہلکاروں کو اہم سرکاری عمارتوں کے باہر تعینات کیا جائے گا۔
ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہو گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا۔
اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں روس اور چین کے وزرائے اعظم اور دیگر رکن ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔