اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں چاہییں، عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان لائیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہییں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ میری والدہ کے انتقال پر عمران خان نہیں آیا ۔ اس کھیل میں عمران خان پھنس گیا ہے ۔عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان بلائیں ۔ عمران خان یہود کی غلامی کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گنڈا پور میرا دوست رہ چکا ہے ۔ کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے ۔ گنڈا پور قوم کو گمراہ کررہا ہے ۔ غلامی کررہے ہیں ۔ کے پی کے کا سی ایم گالی دے رہا ہے ۔ کے پی کے وسائل خرچ کیے جارہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے فیض حمید کو اپنا باپ بنالیا تھا ۔ ہماری عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گنڈا پور ایک پیادہ ہے ۔کے پی کے کے عوام بھی ہمارا حصہ ہیں۔ عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی ، پیٹرول بھی سستا ہورہا ہے۔