اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات کو چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔