اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ محمد اسلم سلیمی ایک مدبر اور اعلیٰ پائے کے سیاستدان تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں ملک کی خدمت کی۔
وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد اسلم سلیمی کی رحلت سے پاکستان کی سیاست ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگئی ہے، جن کی سوچ اور بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اسلم سلیمی کی سیاسی زندگی میں نمایاں خدمات نے انہیں عوامی حلقوں میں خاص مقام عطا کیا۔ ان کی وفات سے سیاسی میدان میں ایک اہم خلا پیدا ہوگیا ہے۔