اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے خیبرپختونخواہ ہاؤس کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے متعدد بلاکس کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ ہاؤس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا رہا ہے۔
کارروائی کے دوران سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف خیبرپختونخواہ ہاؤس کو سیل کر رہے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔