facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ایوان صدر میں اے پی سی شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے اور غزہ و فلسطین کے معاملے پر ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی۔

اس کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ملک کی دیگر سیاسی قیادت بھی شرکت کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے اس اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کو فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے۔