کراچی ( نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ سگنل پر خودکش دھماکے میں ملوث حملہ آور نے گورنمنٹ ہائی اسکول نوشکی سے2016میں میٹرک کیا 2017 میں منڈی بہاؤالدین میں غلام رسول ٹیکنیکل کالج میں داخلہ لیا حملہ آور نے 2020 میں سول انجیئنرنگ کیا ڈپلومہ حاصل کیا۔
حملہ آور نے 2020 میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرمیں بی بی اے میں داخلہ لیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فرانزک کیلیے بھجوادیے گئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سمیت کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ جائے وقوعہ کی جیوفینسگ مکمل کر لی گئی ہے۔
جیو فینسنگ میں مشکوک نمبر کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔مشکوک نمبرز کا، کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا روٹ بھی مل گیا ہے۔ حملہ آور دھماکے سے قبل بھی ایئر پورٹ سگنل سے گزرا۔