facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق کان کنوں کے درجات بلند کرنے کی دعا کی اوران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔