facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

انہوں نے واقعے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم کی انتہا کر دی، مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ دہشت گرد بزدل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے، یہ لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق راکٹ حملے میں 7 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کان کے مالک حاجی خیر اللّٰہ نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے 10 کانوں کی مشینری بھی نذرِ آتش کر دی تھی۔