facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ترکمانستان میں غیر رسمی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

عشق آباد (نیوز ڈیسک) ترکمانستان میں جاری بین الاقوامی فورم کی سائڈ لائنز پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری اور صدر پوٹن کے درمیان خوشگوار جملوں اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں صدور نے مشترکہ تعاون اور علاقائی استحکام کے حوالے سے بات چیت کی اور تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔