facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان فلسطین اور لبنان کیلئے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے چارٹر پروازوں کی پیشکش طلب کرلی ہیں۔

این ڈی ایم اے فلسطین اور لبنان کے لیے امدادی/ انسانی امداد کی نقل و حمل کے لیے 2 چارٹر پروازوں کی معروف ایئر کارگو کمپنیوں سے بولی طلب کرتی ہے۔

ہر طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ امدادی سامان کی فراہمی کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والی ایئر کارگو کمپنیاں لازمی طور پر انکم اور سیلز ٹیکس کے محکموں میں رجسٹرڈ ہوں۔

بولی میں شریک ہونے کے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ‏ درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔