facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کالعدم بی ایل اے اورتحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کل ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا اور اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک دہشتگرد جماعت ہے، کالعدم بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ ملک میں فساد برپا کرنا ہے، پی ٹی آئی کا گانا ہے کہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان، آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ کپتان پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے خلاف ڈٹ کے کھڑا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے احتجاج میں خطاب کرنے کی دعوت دی، تحریک فساد نے کل ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا، بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے ایجنڈے کو سپورٹ کرنے کو کہا گیا، پی ٹی آئی کا کام صرف ملک میں فساد اور فتنہ پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان ملک میں کم ہوتی مہنگائی کے خلاف ڈٹ کے کھڑا ہے۔ ’میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے جو وہ سچ ثابت کرتے رہے ہیں کہ جو میں کہہ رہی ہوں وہ غلط نہیں درست ہوتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اب جب ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہونے جارہی ہے، عالمی وفود آ رہے ہیں تو تحریک فساد نے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی نے غزہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی، انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ کو احتجاج میں بلایا۔