facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم کو سزائے موت سنا دی

اسلام آباد:پیکا ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں گوجر خان نے شہری کو سزائے موت سنا دی۔
پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے قیصر سجاد کو سزائے موت اور پیکا قانون کی سیکشن 11 کے تحت ملزم کو 7 برس قید کا حکم دیا۔ملزم کو مختلف دفعات کے تحت الزام ثابت ہونے پر 7 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو قید کرنے کا حکم دیا۔
مجرم قیصر سجاد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔