اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر 17 اکتوبر کو سماعت کریگا۔ بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔
بلوچستان بار کونسل کی طرف سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا. عابد زبیری سمیت دیگر درخواست گزاروں نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں.