کراچی(نیوز ڈیسک)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی ارکان کا ملک گیر اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان کے مطابق آج حافظ نعیم جماعت اسلامی کے 46 ہزار ارکان سے خطاب کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام اضلاع میں آن لائن اجلاس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
اجلاس میں حق دو عوام کو تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔