اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت خارجہ نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لی چیانگ 14سے17ا کتوبرتک پاکستان کا دورہ کرینگے جبکہ چین کی وزیرخارجہ، وزیرتجارت ودیگر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ ںے بتایا کہ دنوں وزرائےاعظم کےدرمیان اہم مذاکرات ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی وزیراعظم کی صدرمملکت،وزیراعظم اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ چین کے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے۔