facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی میں پولیس کا گشت، شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مری روڈ اور اس کے اطراف پولیس کا گشت جاری ہے، پولیس نے ڈبل روڈ اور مری روڈ پر دکانیں بند کروادیں جبکہ پولیس کی جانب سے مری روڈ پر ہاسٹل خالی کرنے کےلیے اعلانات بھی کیے گئے۔

پولیس نے کہا کہ ڈبل روڈ، سکستھ روڈ اور سیونتھ روڈ سے ملحقہ ہاسٹل تین دن میں خالی کریں۔ پولیس کے مطابق شہر میں 3 دن کاروباری مراکز، دکانیں اور ہاسٹل بند رہیں گے۔

راولپنڈی پولیس کے اعلانات میں کہا گیا کہ شہری 3 دن غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ حکومت نے 3 دن چھٹی کا اعلان کیا ہے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ گرلز ہاسٹل میں نقل و حرکت کو محدود کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد سے چاندنی چوک تک بوائز ہاسٹل خالی کیے جائیں گے۔