اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ کے سینیٹرز سے 16 اکتوبر کی شام تک اسلام آباد میں حاضری یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کادعویٰ ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے نمبر گیم پورے ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلائے جانے کاامکان ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی آئینی ترمیم پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا تھا۔ اجلاس میں اے این پی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اراکین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔