لاہور(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات شیڈول ہے۔
ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی، دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔
دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعور کر لیا ہے، جہاں پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔