facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے باہر

آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکےامیدواروں کی لسٹ سےبانی پی ٹی آئی باہر کردیا گیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے38 امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل برطانوی اخباردی ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے کاغذات جمع کروانے کے بعد پہلی بار آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب میں مشکل میں پڑ گئی ہے۔

رپورٹ میں ذکر کیا گیا تھا کہ مقابلہ اتنا سخت ہے کہ قانونی رائے طلب کی گئی ہے کہ آیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی میرٹ پر پورا اترتے ہیں یا نہیں اور پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ اخبار نے کہا تھا کہ عمران خان کے حامیوں کا ماننا ہے کہ جیت اس کے جیل سے رہا ہونے کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دے گی۔