facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے کیلئے آئے منگولیا کے وزیراعظم نے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے SCO کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کے اجلاس کے میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیر اعظم Luvsannamsrain Oyun-Erdene سے دو طرفہ ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگولیا کے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام، خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ منگولیا کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں، وزیر اعظم شہباز شریف نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 2025 کو پاکستان-منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز بھی دی۔
منگولیا کے وزیرِ اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور ایس سی او سی ایچ جی چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے مضبوط اور قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سیاحت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بین-الپارلیمانی یونین کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔
منگولیا کے وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔