اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، جس کا جتنا ظرف ہو اتنی ہی بات کرتا ہے۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ ،نوید قمر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ کامیاب ہوجائے گی تاہم ناکام ہو یا کامیاب یہ جمہوری عمل کا حصہ ہوگا۔
پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ،جو بات ہم کرتے ہیں اس میں کچھ چھپاتے بھی ہیں،سیاسی فیصلے کرتے ہیں، ان میں تنا بھی آ سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کو دیکھ کر ماضی کو بھولنا پڑتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے کراچی سے اسلام آباد تک محنت کی ہے،عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،ہم نے جو معلومات شیئر کی وہ کافی حوصلہ افزا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میلسی میں عمران خان نے لچے لفنگے والی زبان استعمال کی وہ کون ہوتا ہے ہمیں دھمکیاں دینے والا ۔ شاید وہ جانتا نہیں ہے کہ ہمارے کارکنوں نے گھروں میں لاٹھیاں تیار کر رکھی ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے میڈیا سے کھیل کھیلا ہے کچھ باتیں بتاتے ہیں اور کچھ چھپاتے ہیں۔ تحریک اعتماد جلد آئے گی ۔ 48 گھنٹے سے پہلے آئے گی۔ آج زرداری صاحب ، شہباز شریف اور ہماری ملاقات ہو رہی ہے جس میں حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔