facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ اجلاس کا وقت پھر تبدیل، ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت دوسری بار تبدیل کردیا گیا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل بھی شامل نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، جو کہ اب دوپہر 3 بجے ہوگا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہو سکی، اجلاس ملتوی
اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہونا تھا جب کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔

دریں اثنا آج کے سینیٹ اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔