facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پیر کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس اہم آئینی اصلاحات کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وفاقی کابینہ کے اراکین، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل رحمان اور تمام اتحادی جماعتوں کی کاوشوں کو سراہا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی کامیابی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا مقصد پارلیمنٹ کے وقار کو بحال کرنا ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آئینی ترمیم سے آئینی و قانونی معاملات کو مزید استحکام ملے گا،
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے آئینی بالادستی بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کیا، عوامی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کا اختیار منتخب نمائندوں کا کام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم اس ملک کے عوام کو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اقتدار بحال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے عام لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا اور زیر التوا ہزاروں مقدمات کی سماعت کم سے کم وقت میں ممکن ہو سکے گی۔