بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عاشقی فیم راہول رائے کی عروج سے زوال تک کی کہانی

ممبئی (شوبز ڈیسک)1990 کی دہائی کا آغاز تھا اور اس دوران ایک ایسے ہیرو نے انٹری دی جو راتوں رات سپر اسٹار بن گیا۔

یہ اداکار تھا راہول رائے جو فلم عاشقی کی بدولت پردے پر چھا گیا اور اس نے شہرت سمیٹنے کی مثال قائم کردی

لیکن راہول رائے کی شہرت بس کچھ سالوں کی ہی مہمان رہی اور آج کی نسل راہول رائے کے نام سے بھی واقف نہیں۔

راہول رائے 9 فروری 1968 میں پیدا ہوئے۔ راہول رائے کے والد کا نام دیپک رائے اور والدہ کا نام نادرا رائے تھا۔ انہوں نے لارنس اسکول سناوار سے تعلیم حاصل کی۔

ان کے ماموں فیشن کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے۔ 1980 کی دہائی میں جب راہول نے اپنی تعلیمی سلسلے میں خیرباد کہہ کر ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تب ان کی والدہ نے ایک فیشن میگزین کے لئے ایک بہت زبردست آرٹیکل لکھا۔

اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد مشہور و معروف فلم میکر مہیش بھٹ نے ان کی ماں سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ۔ اسی میٹنگ کے دوران راہول کی تصاویر بھی مہیش بھٹ کو دکھائی گئیں۔

مہیش بھٹ نے راہول سے کہا کہ تم میرے گھر آو تم سے بات کرنی ہے اور فلم عاشقی کی ایک لاین کی کہانی انہیں سنائی۔ یہ سنتے ہی راہول رائے نے فلموں میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔ فلم عاشقی کے گانے سپر ڈوپر ہٹ ہوئے اور آج تک سنے جاتے ہیں۔ یہ فلم باکس آفس پر چھا گئی اور راہول رائے نے اپنی اینٹری سے فلم انڈسٹری میں ہنگامہ کھڑا کردیا

اس کے بعد راہول فلم سپنے ساجن میں نظر آئے۔ جس میں ان کی ہیروئن کرشمہ کپور تھیں۔ مہیش بھٹ کی زندگی پر مبنی فلم پھر تیری کہانی یاد آئی میں بھی راہول رائے نے کردار نبھایا تھا۔

راہول رائے دیکھنے میں بہت خوبرو تھے لیکن ان کی اداکاری کی صلاحیتوں پر کافی سوالات اٹھا کرتے تھے۔ لیکن فلم جنون نے انہوں نے ایسی اداکاری کی کہ ناقدین کےمنہ بند ہوگئے۔

لیکن راہول کی فلمیں ایک کے بعد کرکے فلاپ ہوتی رہیں۔ ایک وقت وہ بھی آیا جب راہول رائے دھڑٓا دھڑ فلمیں سائن کرتے رہے۔ لیکن ان کی فلمیں ناکام ہوتی جارہی تھیں۔

راہول رائے بھی زیادہ کام نہیں کرپارہے تھے اور اسی دوران انہوں نے 18 فلموں کی سائننگ رقم واپس بھی کی۔

پھر اس کے بعد وہ 7 برس تک بالکل غائب ہوگئے ۔ اس دوران انہوں نے راج لکشمی نامی ماڈل سے شادی کرلی۔

ایک طویل عرصے بعد ان کی واپسی ٹی وی پر ہوئی اور مشہور رئیلیٹی شو بگ بس میں شریک ہوئے اور پھر وہاں سے فتح پا کر ہی نکلے۔

اس کے بعد انہوں نے راہول رائے پروڈکشنز نامی کمپنی بھی شروع کی۔ 2005 میں انہوں نے فلمی پردے پر دوبارہ دستک دی اور ایک فلم میری عاشقی میں کام کیا۔ لیکن جو کرشمہ ان کی پہلی فلم نے کردکھایا تھا وہ کرشمہ یہ دوبارہ نہیں کرسکے۔ لیکن آج بھی راہول رائے بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم کی وجہ سے ہی یاد رکھے جاتے ہیں۔