بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنگھم اگین، سلمان خان کا کیمیو کتنے منٹ کا ہوگا؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف فلمساز روہت شیٹی کی پولیس یونیورسل فلم ‘سنگھم اگین‘ میں میکرز کی جانب سے سلمان خان کے کیمیو پر ہونے والے ہاں اور ناں کے ملے جلے بیانات کے بعد اب مداحوں کو فائنلی تسلی بخش جواب دے دیا گیا ہے۔

فلم ‘سنگھم اگین‘ کے ٹریلر ریلیز کے بعد مداح باجی راؤ سنگھم اور چلبل پانڈے کے ایک شاندار کراس اوور کا انتظار کر رہے تھے تاہم اب فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹی کی جانب سے مداحوں کی اس وش کو بھی پورا کردیا گیا۔

سلمان خان کیمیو کی تفصیلات

اسکرین گریب
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کی ابتدا میں بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی سنگھم اگین میں چلبل پانڈے کے طور پر اپنے کیمیو کے لیے شوٹ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم سنگھم اگین میں کیا جانے والا چلبل پانڈے کا کیمیو اپنے پورے کیریئر میں سلمان خان کی جانب سے دیے جانے والے بہترین کیمیو میں سے ایک ہے۔

ڈائریکٹر روہت شیٹی کی جانب سے دبنگ خان کو اپنی کوپ یونیورس فلم سنگھم اگین میں پورے 2 منٹ کا کیمیو اسکرین ٹائم دیا گیا ہے جسے دیکھ کر بلاشبہ سنیما میں موجود شائقین سیٹی مار نے پر مجبور ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ‘سنگھم اگین‘ یکم نومبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور خان، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے ساتھ پہلی مرتبہ ‘میل لیڈنگ فلم‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون لیڈی پولیس انسپکٹر ‘شکتی شیٹی‘ کے کردار میں اپنی جاندار انٹری دیتی نظر آئیں گی۔