اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایس پی سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔
چیف جسٹس پاکستان نے سیکیورٹی اسٹاف کو بلا کر پوچھا ایس پی سیکیورٹی کہاں ہیں؟ ان کو بتایا گیا ایس پی سیکیورٹی سرکاری میٹنگ کے لیے نکلے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایس پی سیکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔
جس کے بعد نئے ایس پی سیکیورٹی نے سپریم کورٹ سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا تھا۔