facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ ،رانا ثناء اللہ اور سردار ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وزیراعظم سے ممکنہ طور پر ستائیسویں آئینی ترمیم پر بات کرینگے، بلاول بھٹو نے 26ویں آئینی ترمیم کو بھی تاریخی قرار دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی نظر آرہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے،غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔