کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔
فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔
تحریک انصاف کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں جمال صدیقی، فزہ زیشان، راجہ اظہر،حلیم عادل شیخ ، آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دھاندلی کے ساتھ یہ آئینی ترمیم پاس کی گئی ہے، ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا، پاکستان کے اندر مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، یہاں چادر اور چار دیواری کے پامال کیا جاتا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ پہلے مسنگ پرسنز کا مسئلہ بلوچستان میں تھا اب پورے پاکستان نے دیکھ لیا، فوج کہتی تھی کے ہمارا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔