facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، ملکی سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینئر رہنما رانا ثناء اللہ بھی اس ملاقات کا حصہ تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور معاشی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کی اہم اتحادی جماعت قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کے ہر اقدام میں ساتھ دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، جس کا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے دونوں جماعتوں کے عزم کو دہرایا گیا۔