facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ضلع پنجگور میں ڈیم پر حملے کی شدید مذمت، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت

ریاض (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم پاکستان، محمد شہباز شریف نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس واقعے میں پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے، جس پر وزیرِ اعظم نے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس واقعے میں ملوث عناصر کی فوری نشاندہی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی سخت ہدایات جاری کیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے شرپسند عناصر پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔