facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بیرسٹرگوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔

اس سے قبل، اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے سے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو گرفتار کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج تھا، تاہم اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا تھا۔