facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ،سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی متوقع

ریاض(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے پرتپاک انداز میں کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 29 سے 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوگی۔

وفد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال خان، اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔