facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،انجینئرامیرمقام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے آزادی کا نعرہ لگانے والے اپنی رہائی کے لیے روز امریکہ اور برطانیہ سے مدد مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو پی ٹی آئی نے مجرموں کے لیے ریسٹ ہاؤس بنا دیا ہے اور صوبے کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

امیر مقام نے پی ٹی آئی پر کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگایا، ان کے مطابق پی ٹی آئی نے نہ تو بھارت کے خلاف اور نہ ہی فلسطینی حقوق کے حق میں کسی مظاہرے میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں” اور پی ٹی آئی کے بیانیے کو پاکستانی عوام اور قومی سلامتی کے خلاف قرار دیا۔

امیر مقام نے پی ٹی آئی پر 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی لابنگ اور لاکھوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں تاکہ مجرموں کو چھڑایا جا سکے۔