facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے 101ویں یومِ جمہوریہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے 101ویں یومِ جمہوریہ پر ترکیہ کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ترکیہ کی عوام کے لئے پاکستان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی ہے اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستی کا لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کا پیغام پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جسے دونوں ممالک کی عوام نے ہر چیلنج میں پروان چڑھایا ہے۔