اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا ۔