اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر منتخب جے ڈی وینس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ عمر ایوب خان نے امید ظاہر کی کہ نئی امریکی قیادت پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط کرے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عالمی مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے نئی امریکی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے گا، جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات میں ہوگا۔