facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے واقعے کے زخمیوں کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

وزیراعظم نے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔