بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترین اور علیم وزیراعظم کے قریبی ساتھی ،دونوں پارٹی میں ہی رہیں گے ،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں اور دونوں پارٹی میں ہی رہیں گے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال پر کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے مضبوط لوگ تھے لیکن لگتا ہے کہ اب صف بندی کر رہے ہیں ؟فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ترین اور علیم خان مضبوط لوگ تھے نہیں بھی بھی ہیں ،دونوں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ہیں اور پارٹی میں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر بھی سیاست رہتی ہے اور یہ دونوں رہنما پارٹی میں سیاست کر رہے ہیں ۔