برطانیہ کے رکن اسمبلی جونی مرسر نے وزیر اعظم بورس جانسن سے یوکرین جنگ میں روس کی خاموش حمایت کرنے پر بھارت کی 5 کروڑ پاونڈز مالی امداد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی جونی مرسر نے کہا ہے کہ بھارت نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں پر ووٹ دینے سے کئی بار گریز کیا ہے اس لیے بھارت کی مالی امداد کو روک دیا جائے۔جونی مرسر نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا کہ رواں برس ہم بھارت کو غیر ملکی امداد کے طور پر 5 کروڑ 53 لاکھ پاو¿نڈز کی خطیر رقم دے رہے ہیں جو اب روک دینی چاہیے۔