بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات رکھ لیں۔ علیم خان نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے ساتھیوں سے مشاورت تک وقت مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاہور میں وزیراعظم کی ہدایت پر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات علیم خان نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، گورنر سندھ نے تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔
عمران اسماعیل نے علیم خان سے کہا کہ اگر مناسب سمجھیں تو وزیراعظم سے ملاقات رکھ لیں، جس پر علیم خان نے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت تک وقت مانگ لیا۔