لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین اور علیم خان کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکا کی اکثریت وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کی خواہاں ہے۔اجلاس میں جہانگیر ترین گروہ کے ارکان نے موقف اپنایا کہ عثمان بزدار قبول نہیں، اس سے کم پربات نہیں ہوگی، عثمان بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج تباہ کردیا، مزید خاموش نہیں رہیں گے، آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔گروپ کے ارکان کی اکثریت نے اہم فیصلوں کا اختیار قیادت کو سونپ دیا، جہانگیرترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے دیگراراکین سے بھی رابطے کریں گے، ارکان کی تعداد 50 سے زائد ہونے پر پاور شو کیا جائے گا۔دونوں گروپ پہلے اپنے 25 ،25 ارکان پنجاب اسمبلی شو کریں گے پھر مشترکہ دوستوں کے ذریعے وزیراعظم سے رابطہ کیا جائیگا، فی الحال وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے جدوجہد کی جائیگی اور اس حوالے سے حتمی نتیجہ ایک دو روز میں سامنے آجائے گا۔