بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کے بڑے بیٹے حیدر راجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔حیدر راجہ کی شادی کی اطلاع سابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی اہلیہ فرزانہ عاقب نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی جس میں انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں۔ تقریب میں کرکٹ اسٹارز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی تصاویر میں فرزانہ کو سابق کرکٹرز مشتاق احمد، انضمام الحق، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیا ءکے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم دلہے یا دلہن کی فی الحال کوئی تصویر منظرِ عام پر نہیں آسکی ہے۔رمیز راجہ کے بیٹے کی شادی کی تصاویر ملاحظہ کیجیے: