بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ کی فواد چوہدری سے ملاقات، علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل آج علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور علیم خان سے ہونی والی بات چیت پر انہیں اعتماد میں لیں گے۔علاوہ ازیں سندھ ہاؤس میں عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا ۔ دونوں رہنما کچھ دیر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔