راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگاکرپیسے نکالنے والے بین الاقوامی گروہ کے کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ارکان کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہےکہ گرفتار تین ملزمان سگے بھائی ہیں جن میں عمران، خالد اور فرحان شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ یہ گروہ برازیل سے آپریٹ کررہا ہے اور غیر ملکی پاکستان آکرٹریننگ دیتے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم کے ساتھ ڈیوائسز لگا کر کارڈز کا ڈیٹا اکٹھا کرتے تھے، وہ ڈیٹا بیرون ملک بھجوایا جاتا تھا اور ملزمان بعد میں اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے تھے۔