لاہور(ویب ڈیسک )اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی اور قانونی مشاورت مکمل کرلی،ذرائع کے مطابق 9مارچ کو تحریک جمع کرائی جائے گی۔
قانونی مشاورت کے بعد طے ہوا ہے کہ وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف بیک وقت تحریک لائی جائے گی ، قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش کوئی مسئلہ نہیں ہے،تحریک عدم اعتماد کیلئے سینیٹ ہال استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تمام معاملہ اس ماہ کے آخر سے پہلے نمٹ جائے گا،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی سرگرمیوں پر آج غور کرے گی،اگر یہ گروپ اپوزیشن سے رابطہ کرتا ہے تو تحریک عدم اعتماد کی تاریخ میں ایک دو روز کی توسیع ہو سکتی ہے.ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک آنے سے پہلے یا اس کے فوری بعد حکومت کے ایک دو وزراء کا استعفیٰ متوقع ہے۔