facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترین گروپ کے تحفظات کا معاملہ ،مرکزی رہنماء علیم خان اسلام آبادپہنچ گئے،اہم ملاقاتوں کاامکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنماء علیم خان اسلام آبادپہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما عبدالعلیم خان اسلام آبادپہنچ گئے ۔وفاقی دارالحکومت پہنچتے ہی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے پاس اہم ٹیم تھی فائدہ نہ اٹھانامعمہ تھا۔

علیم خان کی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ علیم خان کے وزیراعظم سے چند معاملات پراختلافات تھے ۔علیم خان کومنانے کاٹاسک وزیراعظم نے گورنرسندھ کوسونپاتھااورانہوںنے اسی سلسلے میں گزشتہ روز علیم خان سے ملاقات بھی کی تھی۔گورنرسندھ نے آج وزیراعظم کوعلیم خان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترین گروپ کے معاملات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریف کیاجائے گا۔